پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی نے پارٹی سے علیحدگی اور پر تشدد واقعات کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا

کراچی(آئی این پی)رکن سندھ اسمبلی بلال غفار نے پی ٹی آئی چھوڑنے سمیت سیاست سے مکمل کنارہ کشی اختیار کرلی۔رکن سندھ اسمبلی بلال غفار نے کہا کہ 9 مئی کو ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، پاکستانی ہونے کے ناطے سوچ بھی نہیں سکتا کہ پاکستانی اداروں کو نقصان پہنچایا جائے۔

بلال غفار نے کہا کہ پاک فوج ایک اہم ادارہ ہے اس کی بہت قربانیاں ہیں، ہمیں اس ملک کے اداروں کو مضبوط کرنا ہے،ملک میں ہونے والے پرتشدد واقعات کی انکوائری کی جائے۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں ایسے واقعات نہیں ہونے چاہئیں، میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر کے عہدے سے استعفی دیتا ہوئے پارٹی کو چھوڑ رہا ہوں اور اسکے ساتھ ساتھ سیاست چھوڑنے کا بھی اعلان کرتا ہوں۔

close