کشمور سے کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں جانے والی مین گیس پائپ لائن زوردار دھماکے سے پھٹ گئی ،اطلاع دینے کے باوجود گیس کا عملہ جائے وقوعہ پر نہ پہنچ سکا۔
مقامی پولیس کے مطابق شکارپور کے ٹائون چک کے قریب گائوں عبدالرحیم جاگیرانی میں گیس پائپ لائن پھٹ گئی، جس کے باعث کشمور سے کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں جانے والی پائپ لائن زوردار دھماکے سے پھٹ گئی، گیس لیکیج سے علاقے میں بدبو پھیل گئی۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مین پائپ لائن پھٹ گئی ہے، گیس عملے کو اطلاع دی گئی ہے، تاہم پائپ لائن کی مرمت کرنے کیلئے کوئی عملہ جائے وقوع نہیں پہنچ سکا۔ علاقہ مکینوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پائپ لائن کو فوری مرمت کیا جائے، انہوں نے کہا ہے کہ ٹائون رستم کے علاقے سمیت دیگر علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں