کراچی میں آٹے کے بحران کا خدشہ، گندم کا ذخیرہ کیوں ختم ہو گیا؟

کراچی (آئی این پی) کراچی میں 50 فیصد فلور ملز کے پاس گندم کا ذخیرہ ختم ہونے پر ا?ٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی 50 فیصد فلور ملزکے پاس گندم کا ذخیرہ ختم ہوگیا ، جس سے ا?ٹے کے بحران کا خدشہ ہے۔چیئرمین فلورملز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ہرکی 50فیصد فلور ملیں بند ہوگئی ہیں، اگر دوسے3دن میں گندم نہ ملی تو 100 فیصد فلور ملز بند ہو جائیں گی

عامرچوہدری کا کہنا تھا کہ گندم کی عدم فراہمی سیآٹے کا بحران پیداہو گااور قیمت میں اضافہ ہو جائے گا۔کراچی میں گندم لانے پر پابندی پر فلورملزایسوسی ایشن 48 گھنٹیمیں لائحہ عمل کا اعلان کرے گی ، فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ گندم کی عدم فراہمی سے کراچی میں آٹیکابحران پیدا ہوجائے گا۔فلورملزایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر کراچی میں گندم لانے کی بندش ختم کی جائے۔یاد رہے محکمہ خوراک نے کراچی کی فلور ملوں پر نجی گندم کی خریداری پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کردی تھی۔اس حوالے سے چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ چوہدری عامر کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر محکمہ خوراک گندم کی کراچی فلور ملز کو ترسیل میں رکاوٹ بن گئے ہیں۔۔۔۔

close