سندھ کے نجی اسکولوں میں کانچ کی بوتلوں میں مشروبات پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی(آئی این پی)سندھ کے نجی اسکولوں میں کانچ کی بوتلوں میں مشروبات پرپابندی لگا دی۔ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ اسکولز نیکولڈ ڈرنک،کانچ کی بوتل پراسکولوں میں پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ماڈل کالونی کے نجی اسکول میں کولڈڈرنک کے کانچ سے طالبعلم کی موت ہوئی تھی،

گیس کی بوتل پھٹنے سے کانچ کی بوتل کسی کوبھی نقصان پہنچا سکتی ہے۔نوٹیفکیشن کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں میں کانچ کی بوتل میں کولڈڈرنک کے استعمال پرپابندی ہوگی اور احکامات کی خلاف ورزی پراسکولوں کیخلاف قانون کیمطابق کارروائی ہوگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close