کراچی میں آئندہ 3 روز تک موسم گرم رہے گا، درجہ حرارت کہاں تک جائے گا؟

کراچی(آئی این پی) محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور دن گرم رہنیکاامکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 3 دن درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے جس دوران دن گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37ڈگری تک رہنے کا امکان ہے تاہم شمال مشرق اور مغرب اور شمال مغرب سے ہوائیں چلتی رہیں گی۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے دادو، قمبرشہدادکوٹ، لاڑکانہ، سکھر، عمرکوٹ اور تھرپاکرمیں بونداباندی کاامکان ظاہر کیا ہے۔۔۔

close