ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ، کس کس امیدوار نے کاغذات واپس لے لیے؟

کراچی(آئی این پی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے کراچی کے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کے معاملے پر 9 حلقوں سے ایم کیو ایم امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔

ذرائع کے مطابق مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، محفوظ یار خان، ڈاکٹر صغیر احمد، شیخ صلاح الدین، عبدالقادر خانزادہ، ریحان ہاشمی، عادل عسکری، وسیم آفتاب، شاکر علی اور طلحہ احمد نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔

close