کراچی شہر میں 24 گھنٹے میں 131 اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں

کراچی (آئی این پی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کوگذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم کی روک تھام کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر ایڈیشنل ا?ئی جی کراچی جاوید اوڈھو نے اپنی رپورٹ پیش کی۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر بھر میں131اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جن میں37موبائل/نقدی چھیننے،2کار چوری،4موٹرسائیکل چھیننے اور88 چوری ہونیکی وارداتیں شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان4مقابلے ہوئے جس میں7 جرائم پیشہ افراد کو زخمی حالت میں گرفتار کیاگیا جبکہ11 اسٹریٹ کرمنلز /چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طورپر140ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔جن میں35 اسٹریٹ کرمنلز / ڈاکو،13 کارلفٹرز،4 قاتل ، 19 افراد کوغیر قانونی اسلحہ رکھنے پر،17 منشیات فروش / سپلائیر جبکہ52 دیگر جرائم میں ملوث افراد کو گرفتار کیاگیا۔ برا?مدگی کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایاگیا کہ پولیس نے مختلف چھاپوں /کارروائیوں کے دوران22 غیر قانونی اسلحہ ،8 کلو گرام چرس، 5 کلوگرام ا?ئس ، کرسٹل اور ہیروئن،9 چوری کے موبائل فون اور19 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمدکی۔

close