بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ائرپورٹس پر بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

کراچی(آئی این پی)سول ایوی ایشن اتھارٹینے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ائرپورٹس پر مدد کے لیے ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر ڈی جی سی اے اے نے تارکین وطن کی سہولت کے لئے ون ونڈو آپریشن کا آغاز کردیا۔سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ کراچی، اسلام آباد، لاہور،فیصل آباد،پشاوت،ملتان اور کوئٹہ کے ایرپورٹس پر ون ونڈو آپریشن کی سہولیات میسر ہوں گی۔سی اے اے کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان کے ائرپورٹس پر مدد کے لیے ون ونڈو آپریشن کی سہولیات میسر ہوں گی،

سینئر ایڈیشنل ڈائریکٹر سطح کا افسر سی اے اے ہیڈکوارٹرز میں فیسلیٹیشن سیل کی سربراہی کرے گا۔سول ایوی ایشن نے بتایا تمام 7 انٹرنیشنل ائرپورٹس پر بیرون ملک سے آئے پاکستانیوں کی مدد کے لیے ٹرمینل منیجرز بھی مقرر کردیئے گئے ہیں، کراچی لاہور اسلام سمیت 7 انٹرنیشنل ائرپورٹس پر مقرر ٹرمینل منیجرز فوکل پرسن کے طور خدمات انجام دیں گے۔سی اے اے نے ایڈیشنل ڈائریکٹر فیسلیٹیشن سمیت تمام 7 ائرپورٹس پر مقرر ٹرمینل منیجرز کے رابطہ نمبر بھی جاری کردیے،

سینئر ایڈیشنل ڈائریکٹر فیسلیٹیشن تمام مقرر کیے گیے فیسلیٹیشن ٹرمینل منیجرز کے سربراہ ہوں گے۔مقرر کیا گیا سی اے اے عملہ ائرپورٹس پر بیرون ملک سے آئے پاکستانیوں کی رہنمائی اور مدد کریں گے، سی اے اے کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر سی اے اے بیرون ملک سے آئے پاکستانیوں کی مدد کے لیے فیسلیٹیشن سیل قائم کردیا۔سول ایوی ایشن نے وزیراعظم کے احکامات پر عمل درآمد کے لیے تحریری طور ہدایت نامہ بھی جاری کردیا ہے۔۔۔۔۔

close