پیر ودھائی بس اڈے حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر

راولپنڈی کے پیر ودھائی بس اڈے پر 23 اگست کو پیش آنے والے حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیز رفتار بس نے شہریوں کو کچل ڈالا، جس کی زد میں راہ گیر، موٹرسائیکل سوار، رکشے اور گاڑیاں بھی آئیں۔ حادثے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ خاتون ڈرائیور رضیہ سلطانہ اور اس کے ساتھیوں قاضی و احتشام کے خلاف درج کرلیا گیا ہے، جبکہ تصدیق ہوئی ہے کہ حادثے کے وقت بس کو خاتون ڈرائیور ہی چلا رہی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close