عمران خان اور بشری بیگم کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس، 4 جنوری کو اہم کارروائی ہو گی

راولپنڈی (آئی این پی )تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بیگم کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں مقدمہ کی نقول سمیت تمام دستاویزات ملزمان کو فراہم 4 جنوری کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ عدالت نے توشہ خانہ اور 190 ملین پانڈ کے سکینڈل پر مبنی القادر ٹرسٹ ریفرنس میں ملزمان کی درخواست ضمانتوں کی سماعت 30 دسمبر ہفتہ کے روز تک ملتوی کردی ۔

تفصیلات کے مطابق سلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشری بیگم کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں مقدمہ کی نقول سمیت تمام دستاویزات ملزمان کو فراہم کردی ہیں توشہ خانہ ریفرنس میں دونوں پر 4 جنوری کو فرد جرم عائد کی جائے گی جبکہ عدالت نے توشہ خانہ اور 190 ملین پانڈ کے سکینڈل پر مبنی القادر ٹرسٹ ریفرنس میں ملزمان کی درخواست ضمانتوں کی سماعت 30 دسمبر تک ملتوی کردی ہے گزشتہ روز توشہ خانہ ریفرنس میں پراسیکیوشن نے ملزمان کے وکلا کو ریفرنس کی نقول، انکوائری رپورٹ اور گواہوں کے بیانات سمیت تمام دستاویزات فراہم کردیں جس کے بعد عدالت نے ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے سماعت 4 جنوری تک ملتوی کردی ادھر عدالت کے روبرو توشہ خانہ اور 190 ملین پانڈ کے ریفرنس میں تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشری بیگم کی درخواست ضمانتوں پر جمعرات کے روز پراسیکیوشن نے دلائل جاری رکھے تاہم عدالتی وقت ختم ہونے پر درخواست ضمانتوں پر مزید دلائل کیلئے سماعت 30 دسمبر تک ملتوی کردی گئی سماعت کے موقع پر نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی، تحریک انصاف کے سابق چیئرمین کے وکلا بھی عدالت میں موجود تھے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close