راولپنڈی(آئی این پی)ریجنل پولیس آفیسر(آر پی او)راولپنڈی سید خرم علی نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات اور چالان جمع کرانے میں تاخیر پر خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں 9 مئی واقعات کی تحقیقات کے سلسلے میں سید خرم علی نے سٹی پولیس آفیسر(سی پی او) خالد ہمدانی کو اظہار ناراضی کا خط لکھا ہے۔آر پی او راولپنڈی نے ایس پی پوٹھوہار ڈویژن وقاص خان کو بھی ظہار ناراضی کا خط لکھا۔
ذرائع کے مطابق خط میں لکھا گیا کہ آر پی او راولپنڈی کو شکایات موصول ہوئی تھیں کہ 9 مئی واقعات کی تفتیش میں سی پی او تعاون نہیں کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق آر پی او نے سی پی او راولپنڈی کے پی ایس او سکندر احمد کو معطل کرکے جہلم تبادلہ کردیا۔ذرائع کے مطابق آر پی او راولپنڈی نے اختیارات سے تجاوز اور بے انتظامی پر 3 ایس ایچ اوز کو نوکری سے برخاست کردیا ہے، جن میں تھانہ روات، تھانہ کینٹ اور تھانہ دھمیال کے ایس ایچ اوز شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق آر پی او راولپنڈی نے سی پی او کو 9 مئی واقعات کی تحقیقات میں تیزی لانے کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں