سکستھ روڈ، کمیشن کی خاطر نالے فٹ پاتھ توڑ کر بنائے جا رہے ہیں؟

راولپنڈی(آئی این پی )ظہیراحمداعوان چئیرمین سٹیزن ایکشن کمیٹی نے کہا کہ پنڈورہ سکستھ روڈ گورنمنٹ کالج سٹلائٹ ٹاون کے سامنے کمیشن کی خاطر بلکل ٹھیک نالے فٹ پاتھ توڑ کر دوبارہ بنائے جا رہے ہیں۔میونسپل کارپوریشن آفسیرز قومی خزانے کو ٹیکے لگا رہے ہیں۔بجٹ واپس نہ چلا جائے نالوں کی نظر کیا جا رہا ہے۔

چئیرمین سٹیزن ایکشن کمیٹی نے پنڈورہ،سکستھ روڈ سٹلائٹ ٹاون کالج کے سامنے دورے کے موقع پر نشاندہی کرتے ہوئے مزید کہا کہ اندرون شہر جہاں بھی نالیں بنائے جاتے ہیں میونسپل کارپوریشن کا کوئی انجینئرز موقع پر موجود نہیں ہوتا۔ ناتجربہ کار عام مستری مزدوروں سے غیرمعیاری کام کروایا جاتا ہے اور بل تجربہ کار معیاری کام کا دیا جاتا ہے۔کوئی پوچھنے والا نہیں۔ہم باقاعدہ ثبوت کیساتھ اینٹی کرپشن میں درخواست دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close