راولپنڈی، منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن 3 منشیات فروش گرفتار ‘5 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی گئی

راولپنڈی(آئی این پی ) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران3منشیات فروش گرفتار کر لیے جن سے5کلو سے زائد چرس برآمد کر لی گئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق گوجر خان پولیس نے ملزم ضیائ￿ الرحمن سے 2کلو 200 گرام چرس،رتہ امرال پولیس نے ملزم محفوظ خان سے 01کلو600گرام چرس،دھمیال پولیس نے ملزم ظہیر سے 01کلو 360 گرام چرس برآمد کی،

سی پی اوسید خالد ہمدانی نے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،منشیات کے خاتمہ کے لیے کریک ڈاؤ ن جاری رہے گا،وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف گھیر ا تنگ کیا جارہاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close