9 مئی واقعات، راولپنڈی میں روپوش ملزم ساڑھے 4 ماہ بعد گرفتار

راولپنڈی(آئی این پی)نومئی کے پرتشددواقعات،جلاوگھیراو،توڑپھوڑ،سرکاری تنصیبات پرحملے کے مقدمہ میں ساڑھے 4 ماہ سے روپوش ملزم چودھری نذیر احمد کو حراست میں لے لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی نیوٹاون پولیس نے ملزم چودھری نذیر احمد کوحساس ادارے کے دفتر پرحملے کے مقدمہ میں گرفتار کیا ہے۔

ملزم 9 مئی واقعات پر درج مقدمہ کے بعد سے روپوش تھا۔حساس ادارے کے دفتر پرحملے کے مقدمے میں گرفتارملزمان کی مجموعی تعداد 75 ہے،مقدمہ میں سابق صوبائی وزیرراجہ راشدحفیظ بھی نامزد ملزم،تاحال گرفتار نہیں ہو سکے۔واضح رہے کہ حساس ادارے کے دفتر پرحملے کا مقدمہ تھانہ نیوٹاون میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close