ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نقل، خیبر پختونخوا کابینہ نے اہم فیصلہ کر لیا

پشاور(آئی این پی )ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے بارے کابینہ نے فیصلہ کیا کہ ٹیسٹ دوبارہ ہوگا خیبرپختونخوا کابینہ نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ منعقد کرنے کی منظوری دے دی۔ چھ ہفتے میں اس کا انعقاد ہوگا ج کہ ایٹا کی بجائے حیبر می ڈیکل یونیورسٹی اس کو لے گی دوبارہ ٹیسٹ چھ ہفتوں میں منعقد ہوگا ،ٹیسٹ کے دو مرکزی کرداروں کو گرفتار کیا گیا ہے ان خیالات کااظہار صوبائی نگران وزیراطلاعات بیرسٹر فیروز جمال شاہ پشاورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ کابینہ نے ٹیسٹ کی تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی بھی بنائی ہے کمیٹی سفارشات دیگی کہ ٹسیٹ کو کیسے شفاف بنایا جائیں ،ٹیسٹ میں نقل کی کوئی گنجائش نہیں کرنے دینگے فیروجمال شاہ نے کہاکہ جو والدین نقل کے اس عمل میں شامل ہیں ان کو بھی سزا ملے گی صوبے میں میرٹ کو سب سے زیادہ ترجیح دینگے اگلہ ٹیسٹ کے ایم یو کریگا،ایٹا سے ٹیسٹ نہیں کروائینگے ہم ایٹا کی کارکردگی بھی بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں ،کل ہم نے آرمی چیف کے ساتھ طویل مشاورت کی اجلاس میں دہشت گردی،ڈالرز، بارڈر صورتحال پر بات چیت کی فیروجمال شاہ نے کہاکہ ڈالرز کو ہم نے ایک حد تک کنٹرول کیا ہے سمگلنگ روکنے پر اور باردڑ سیکورٹی پر تبادلہ خیال ہوا۔۔۔

close