راولپنڈی (پی این آئی) جب راولپنڈی کے ہزاروں شہری اپنی جمع پونجی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں لٹا بیٹھے تو مقامی انتظامیہ حرکت میں آ گئی۔۔۔۔۔ اور راولپنڈی شہر کی 336 ہاؤسنگ سوسائٹیز کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی سیف انور جپہ کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں 484 ہاؤسنگ سوسائٹیاں آپریٹ کر رہی ہیں جن میں سے 336 غیر قانونی ہیں جبکہ 79 ہاؤسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن کا معاملہ زیر غور ہے۔۔۔۔
سیف انور جپہ کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں صرف 69 ہاؤسنگ سوسائٹیز قانونی ہیں۔۔۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف خصوصی ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے اور 40کے قریب غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی تعمیرات گرا دی گئی ہیں۔۔۔۔۔ سیف انور جپہ نے بتایا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی اور 8 مالکان کو گرفتار کیا گیا، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی سوشل میڈیا پر تشہیر روکنے کے لیے بھی ایف آئی اے کو خط لکھ دیا گیا ہے۔۔۔۔ جبکہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف آپریشن کےدوران 80 مقدمات درج کیے گئے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں