فیاض الحسن چوہان کی چیئرمین پی ٹی آئی پر شدید تنقید، کیا کچھ کہہ دیا؟

راولپنڈی (آئی این پی)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ جن لوگوں نے نو مئی کو آرمی کی تنصیبات بشمول کور کمانڈر ہاس لاہور پر حملہ کیا انھیں سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے,فائز عیسی کے ریفرنس پر بھی چیئرمین کا موقف بدل گیا اب کہتے ہیں کہ جنرل باجوہ اور جنرل فیض نے ریفرنس بھیجا تھا میں نے اسے آگے بھیج دیا , اداروں اور قوم کو دیکھناہوگا کہ اب انکے ساتھ کیا سلوک کرے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے چیئرمین پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے قول و فعل۔میں بڑا تضاد سامنے آگیا ۔نو مئی کیواقعات سے قبل پوری قوم کو اپنے بیانات سے ذہنی طور پر اکسایا اب ان کے دو بیان سامنے اگئے جس کا قوم موازنہ کرے۔پہلے چیئرمین پی ٹی آئی کا موقف کچھ اور تھا اب کہتے ہیں کہ جن لوگوں نے نو مئی کو آرمی کی تنصیبات بشمول کور کمانڈر ہاس لاہور پر حملہ کیا انھیں سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے ۔فائز عیسی کے ریفرنس پر بھی چیئرمین کا موقف بدل گیا اب کہتے ہیں کہ جنرل باجوہ اور جنرل فیض نے ریفرنس بھیجا تھا میں نے اسے آگے بھیج دیا ۔اداروں اور قوم کو دیکھناہوگا کہ اب انکے ساتھ کیا سلوک کرے ۔فیصلہ آپ کا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close