آن لائن قرضے کا معاملہ، کارروائی آگے بڑھ گئی

راولپنڈی(آئی این پی)آن لائن لون کمپنی کے نمائندوں کی دھمکیوں کے باعث شہری کی خودکشی کے معاملے میں آن لائن لون کمپنی کے گرفتار 9 ملزمان کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے راولپنڈی کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی تھی۔

ایف آئی اے حکام نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان سے مزید ڈیوائسز، موبائل اور لیپ ٹاپ برآمد کرنے ہیں، آن لائن لون کمپنیوں کی بلیک میلنگ سے مزید متاثرین سامنے آئے ہیں۔حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ غیرقانونی آن لائن لون کمپنیوں کا نیٹ ورک پورے ملک میں پھیلا ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close