سلنڈر پھٹنے سے کباڑیہ، بیوی بیٹے سمیت جاں بحق، سسر زخمی

رحیم یارخان(آئی این پی)کباڑ میں خرید کئے گئے سلنڈر سے چھیڑچھاڑکرنے کے دوران گیس سلنڈرزور دار دھماکے سے پھٹ گیا‘ لپیٹ میں آکر کباڑیہ‘ بیوی بیٹے سمیت جاں بحق ‘ سسر شدید زخمی‘ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الیاس کالونی کارہائشی کباڑیہ 27سالہ محمد شیراز نے مبینہ طورپر کباڑمیں سلنڈرخرید کیا جسے گھرلاکر توڑنے کی کوشش کررہاتھاکہ سلنڈرزور دار دھماکے سے پھٹ گیا

جس کی زد میں آکر27سالہ شیراز اپنی24سالہ بیوی عقیلہ‘2سالہ بیٹے موسیٰ اور 50سالہ سسر علی بخش شدید زخمی ہوگئے‘ جنہیں فوری طورپر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم27سالہ شیراز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑگیا کہ بیوی عقیلہ اور بیٹاموسیٰ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے جبکہ شدید زخمی ہونے والے علی بخش کی حالت بھی تشویشناک بیان کی جارہی ہے۔ دھماکہ اس قدرشدید تھاکہ کمرے کی چھت زمین بوس ہوگئی اوردیواروں کو بھی شدید نقصان پہنچا‘ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عملہ موقعہ پر پہنچا اوردھماکے کے شکار ہونے والے ایک ہی خاندان کے افراد کوطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا۔جبکہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے‘ اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر ذرائع نے بتایا کہ عقلیہ اپنے شوہر شیراز اوربیٹے موسی سمیت اپنے والد علی بخش کے گھر رہائش پذیر تھی۔۔۔

close