اسلام آباد (آئی این پی) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمٹیڈ کی مشاہداتی ٹیموں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے متعدد علاقوں میں گیس چوری میں ملوث افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے 34 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے ساتھ ساتھ بیشتر گیس چوروں کو مقامی عدالتوں کے ذریعے بھاری جرمانے اور قید کی سزا دلوا دی. یہ بات سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمٹیڈ کے ترجمان شاہد اکرم نے اپنے ایک بیان میں کہی.
انہوں نے کہا کہ مینجنگ ڈائریکٹر عامرطفیل کی طرف سیلائن لاسز میں کمی کے حوالے سے دی گئی خصوصی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے چیف انجینیر اسلام آباد ماسم ابرار نے سینیر انجینیر یو ایف جی احسان الہی کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم کر دی ہے جس نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بشمول اٹک, فتح جنگ, واہ, ٹیکسلا, مری اور کہوٹہ میں گیس چوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت اقدامات شروع کر دئیے ہیں. اس حوالے سے انہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مکمل معاونت حاصل ہے۔ترجمان نے بتایا کہ گیس چوری میں ملوث افراد کی بڑی تعداد کو عدالتی کارروائی کے ذریعے بھاری جرمانے اور قید و بند کی سزائیں دی جا رہی ہیں. لائن لاسز میں کمی لانے کے لیے چلائی گئی مہم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے معاونت کو قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے انہوں نے عوامی حلقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی گیس چوری میں ملو ث افراد کی نشاندہی کر کے قومی فریضے میں اپنے حصے کا کردار ادا کریں. ترجمان کا کہنا تھا کہ گیس چوری سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے شہریوں کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں