لاہورمیں ڈرون سے ہیروئن اسمگل کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب، پولیس اہلکار بھی ملوث نکلا

لاہور( آئی این پی)صوبائی دارلحکومت لاہور میں ڈرون سے ہیروئن کی اسمگلنگ کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا،اسمگلرز کے گروہ کو سرحد پار سے سپورٹ حاصل ہے،پولیس اہلکار بھی ملوث نکلا جس کے خلاف شواہد کی بنیاد پر مقدمہ درج کرلیا گیا ۔نجی ٹی وی نے اے این ایف کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈی سی آفس کی نظارت برانچ میں تعینات پولیس اہلکارشرافت کومقدمہ میں نامزدکیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کی شناخت عبدالرزاق ، جیدا ، شرافت ، مصطفی اور اعجاز ڈیال کے نام سے ہوئی ہے ، منشیات اسمگلرز کے گروہ کو سرحد پار سے سپورٹ حاصل ہے۔اے این ایف نے بتایا کہ سرحدی علاقے میں چھاپہ مار کر ہیروئن برآمد کرکے ڈرون بھی ضبط کرلیا گیا ہے، کارروائی کے دوران دیگر ملوث ملزمان فرار ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close