کراچی آئیں ہم یہاں سے نشستیں نکال سکتے ہیں, مریم نواز کو مشورہ دے دیا گیا

لاہور( آئی این پی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے سربراہ،سینئر لیگی رہنما قیصر شیخ نے کہا ہے کہ مریم نواز کو پیغام بھیجا ہے کہ کراچی آئیں ہم یہاں سے نشستیں نکال سکتے ہیں ،جس جماعت کا سندھ میں ووٹ بینک ہے اس کا پنجاب میں نہیں ہے اور جس کا پنجاب میں ہے اس کا سندھ میں نہیں ، ملک تبھی آگے بڑھتا ہے جب کسی سیاسی جماعت کے ووٹ ملک کے تمام صوبوں میں ہوں ،سیاسی پارٹیوں میں جمہوریت نہیں ہے ۔

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ میں تو اپنی جماعت کو بہت کہتا ہوں کراچی آئیں ہمارے پاس بڑے مواقع ہیں ،پیپلز پارٹی سے کچھ طے ہے یا کوئی اور مسئلہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) اس کے لئے کوشش نہیں کرتی ۔سیاسی جماعتوں میں گراس روٹ لیول پر جمہوریت ہونی چاہیے کیونکہ عوام کے پاس یہی آپشن ہے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی جماعت پنجاب میں ووٹ نہیں لیتی اور پنجاب کی جماعت سندھ میں سیٹیں نہیں لیتی ،کراچی اتنا بڑا شہر ہے ،کاروباری لوگوں کا شہر ہے ، میں نے مریم نواز کو پیغام بھیجا ہے آپ کراچی میں آئیں ہم یہاں سے نشستیں نکال سکتے ہیں۔

close