تشدد کا شکار کمسن بچی رضوانہ کو کس سرکاری ادارے نے تحویل میں لے لیا؟

لاہور (آئی این پی) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے اسلام آباد میں تشدد کا شکار کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ کی قانونی تحویل حاصل کر لی۔چیئرپرسن سارہ احمد نے بتایا کہ رضوانہ کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی قانونی تحویل میں لے لیا ہے، اس کا علاج معالجہ جنرل ہسپتال میں جاری ہے، اسے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ صحتیابی کے بعد رضوانہ کی تعلیم اور بہتر نشوونما کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں گے، چائلڈ پروٹیکشن بیورو تشدد کا شکار بچوں کو تعلیم، علاج، رہائش سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کر رہاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close