وسطی پنجاب سے کل بڑا گروپ جہانگیر ترین کی پارٹی میں شمولیت کرے گا، بڑا دعویٰ

لاہور( آئی این پی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار ملنے پر نااہل لوگوں کو عہدوں پر لگایاتاکہ وہ صرف ان کی جائز و ناجائز ہربات مانیں، پارٹی میں5 لوگوں کا ایک گینگ بنا تھا ،چیئرمین پی ٹی آئی نے طے کیا تھا وہ فیض حمید کو اگلا آرمی چیف بنائیں گے جس کے بعد وہ دوبارہ چیئرمین پی ٹی آئی کو لاتے اور وہ انہیں توسیع دیتے،اسٹیبلشمنٹ کو بھی سمجھ آگیا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جو دکھتے ہیں وہ ہیں نہیں۔

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ حکومت نے جاتے جاتے پٹرول 20روپے مہنگا کر دیا ہے ،(ن) لیگ کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگے گی، اتوار کو وسطی پنجاب سے بڑا گروپ ہماری پارٹی میں شامل ہوگا، پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کیلئے واحد آپشن آئی پی پی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پرویزالٰہی نے 4 ماہ میں اچھی خاصی رقم اکٹھی کرلی اور مونس الٰہی رقم لے کر بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں، اب باپ گرفتار ہے اور بیٹا باہر مزے کر رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close