پی ڈی ایم اے کی سیلاب وارننگ، دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر 31 ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا

لاہور/ساہیوال /قصور/اوکاڑہ/پاکپتن /وہاڑی (آئی این پی) دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر 31ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزر رہاہے ،نیا راوی پل، پرانا راوی پل اور شاہدرہ ریلوے پل کے نیچے پانی کے بہائو میں اضافہ ہو رہا ہے ، لاہور ،ساہیوال ،قصور ،اوکاڑہ ،پاکپتن ،وہاڑی ،بہاولنگر کے اضلاع ممکنہ سیلاب سے متاثر ہو سکتے ہیں ۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ ، چشمہ بیراج کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلا ب ہے ،

چشمہ بیراج میں پانی کا اخراج 3لاکھ 86ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے ،دریائے سندھ میں تربیلا کالاباغ تونسہ اور گڈو بیراج کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے ، دریائے ستلج میں سلیما نکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،گنڈا سنگھ والا بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے ۔گنڈا سنگھ والا میں پانی کا اخراج 75900اور سلیمانکی بیراج میں 84 ہزار کیوسک ریکارڈ ، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان ، بہاولپور ،بھکر، لیہ ،مظفر گڑھ ،راجن پور اور رحیم یار خان کے اضلاع میں سیلاب کا خطرہ ہے۔ترجمان کے مطابق انتظامیہ کو دریا کے راستے سے تجاوزات ہٹانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ ڈی جی عمران قریشی نے کہا کہ مقامی انتظامیہ کو نالوں کی کراسنگ پر پابندی کو یقینی بنانے کے احکامات دیئے جاچکے ، طوفان کا خدشہ ، انتظامیہ کو بل بورڈز ، ہورڈنگز اور سولر پینلز کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہدایات دی ہیں، مویشیوں کے لئے محفوظ ٹھکانے اور چارے کے بندوبست کے حوالے سے گائیڈلائنز فراہم کی دی گئی ہیں۔نشیبی علاقوں میں خوراک کے گوداموں کی حفاظت کویقینی بنایا جارہاہے ، پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے تدارک کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ڈی جی عمران قریشی نے ضلعی انتظامیہ کو دریاں ندی نالوں کے اطراف دفعہ 144 کا اطلاق یقینی بنا کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی صورت حال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن1129 پر اطلاع دی جاسکتی ہے۔

close