شہدائے پاک فوج کے اہل خانہ بھی سرگرم ہو گئے، یہ سب جس نے بھی کیا ہے اسے چھوڑنا نہیں چاہیے

لاہور(آئی این پی)شہدائے پاک فوج کے اہل خانہ نے ملک کے موجودہ حالات کے تناظرمیں پیغام جاری کیا ہے۔کیپٹن سلمان سرور شہید کے والد کا کہنا ہے کہ ہر پاکستانی خون کے آنسو رو رہا ہے، شہدا کے خاندان ایک دوسرے سے مل کر رو رہے ہیں، ہم نے کس کیلئے اپنے بچوں کو قربان کیاہے؟ یہ سب جس نے بھی کیا ہے اسے چھوڑنا نہیں چاہیے۔

کیپٹن بلال سلیم شہید کی والدہ نے کہا کہ جس وقت یہ حملہ ہوا تو دل خون کے آنسو رو رہا تھا، انہوں نے کیسے جرت کی ہماری خوبصورت یادگار کو جلا نے کی ، اللہ خود ہی ان کو عبرتناک سزا دے گا۔کیپٹن کاشان نویدشہید کی والدہ نے کہا کہ ہمارے بچے قربانیاں دے کر ملک کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، جو قومیں اپنے محسنوں کو بھولتی ہیں ان کا اللہ ہی حافظ ہے، ہم تو پہلے ہی بہت زخم خوردہ ہیں۔کیپٹن منان الحسن شہید کے والد نے کہا کہ ہمارے بچوں نے اس ملک کیلیے جانیں قربان کیں۔

close