جڑانوالہ واقعہ، متاثرین کا نقصان کتنے دنوں میں پورا کیا جائے گا؟ اعلان کر دیا گیا

لاہور(آئی این پی)نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے بین المذاہب ہم آہنگی سے متعلق اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ جڑانوالہ واقعہ بہت افسوسناک ہے، واقعہ منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، تین سے چار روز میں ہونے والے نقصان کو پورا کیا جائے گا، سب کو مل کر ایسی پالیسی بنانی پڑے گی کہ یہ واقعات دوبارہ نہ ہوں۔

بین المذاہب ہم آہنگی اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیے میں بشپ ندیم کامران نے کہا کہ جڑانوالہ مہیں دلخراش واقعے، چرچ اور دیگر املاک کونقصان پہنچانے کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سانحہ جڑانوالہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں، وطن عزیز کو امن و آشتی کا گہوارہ بنائیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے ضلع فیصل آباد کے شہر جڑانوالہ میں توہینِ مذہب کے مبینہ واقعے کیخلاف احتجاج کرنے والے مشتعل افراد نے کرسچین کالونی اور عیسی نگری میں 4 گرجا گھروں، مسیحی برادری کے درجنوں مکان، گاڑیاں اور مال و اسباب جلا دیے تھے۔جڑانوالہ میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، شہر میں امن و امان کی مکمل بحالی اور صورتحال معمول پر آنے تک دفعہ 144 نافذ رہیگی۔

close