فیصل آباد میں ایک گھنٹے میں 29 ملی میٹر بارش، نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، واسا سسٹم ناکام ہو گیا

فیصل آباد(آئی این پی)شہر اور گرد و نواح میں ایک گھنٹے کے دوران 29 ملی میٹر ریکارڈ بارش کے باعث واسا کا سسٹم بیٹھ گیا۔نکاسی آب نہ ہونے سے متعدد نشیبی علاقے زیر آب آگئے، غلام محمد آباد، سیف آباد، یوسف آباد، جیل روڈ سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔

بارش کے باعث فیسکو کے 60 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، شہر میں بجلی کا نظام متاثر ہو گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق رات بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close