جنڈ کے قریب دریائے سندھ ملاں منصور کے مقام پر 4 لڑکیاں نہاتے ہوئے ڈوب گئیں

جنڈ (آئی این پی)جنڈ کے قریب دریائے سندھ ملاں منصور کے مقام پر 4 لڑکیاں نہاتے ہوئے ڈوب گئیں۔تفصیلات کے مطابق ملاں منصور کے مقام پر اکرم خان کے ڈیرے کے قریب دریائے سندھ میں 2بہنوں سمیت 4 لڑکیاں نہاتے ہوئے ڈوب گئیں، اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسین کی نگرانی میں واٹر ریسکیو ٹیم فورا موقع پر پہنچ گئی ریسکیو اہلکاروں نے جانفشانی سے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے 18 سالہ صاحبہ ولد سلیمان کو زندہ بچا لیا

جسے ریسکیو ایمبولینس میں تحصیل ہسپتال حضرو منتقل کر دیا جبکہ 2 گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد تینوں لاشیں نکال کر ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیاجاں بحق ہونے والی لڑکیوں میں 17 سالہ رانیہ ولد سلیمان، 17 سالہ ہادیہ ولد ابراہیم اور 18 سالہ سلمی ولد محمد جان شامل ہیں، سب کا تعلق صوبہ خیبر پختون خواہ کے علاقے پاراچنار سے ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close