جہلم، کامران ممتاز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنے ضلع جہلم پولیس کی کمان سنبھال لی

جہلم (طارق مجید کھوکھر) کامران ممتاز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ضلع جہلم پولیس کی کمان سنبھال لی۔کامران ممتاز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا ڈی پی او آفس جہلم پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر انعم فریال ایس پی انویسٹی گیشن جہلم، سعد آفریدی اے ایس پی، محمد ابرہیم وڑائچ ڈی ایس پی سٹی سرکل، راجہ زاہد نعیم ڈی ایس پی صدر سرکل محمد اکرم گوندل ڈی ایس پی ٹریفک اور انچارج برانچز نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کو خوش آمدید کہا۔بعد ازاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ڈی پی او آفس میں تعینات عملہ سے تعارفی ملاقات کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ڈی پی او آفس کی تمام برانچز کا وزٹ کیا، دفتر سٹاف افسران و ملازمان کو اپنے کام میں مزید بہتری لانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے مزید کہا کہ وہ اپنی ٹیم پر یقین رکھتے ہیں لہذا ہر آفیسر کو خلوص نیت اور سخت محنت کو اپنا شعار بنانا ہوگا۔آخر میں چینج آف کمان کی تقریب ہوئی جس میں سابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا طاہر رحمان خان نے چارج رپورٹ پر دستخط کر کے جہلم پولیس کی کمان باضابطہ طور پر کامران ممتاز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے سپرد کی۔۔۔۔

close