بنوں میں طلبہ نے انٹر بورڈ دفتر پر حملہ کر دیا، وجہ کیا بنی؟

بنوں میں انٹر کے امتحانات میں ناکام طلبہ نے بورڈ آفس پر حملہ کر دیا، دفاتر کے دروازے اور شیشے توڑ کر لاکھوں روپے کا نقصان کردیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کروانے کی بجائے ان سے وعدہ کیا کہ 18 ستمبر کو ان کے کمشنر سے مذاکرات کرائے جائیں گے، جس پر حملہ آور منتشر ہوگئے۔مشتعل مظاہرین انٹرمیڈیٹ بورڈ کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوگئے تھے، جس کے بعد انہوں نے مختلف دفاتر کے شیشے اور دروازے توڑ دیے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ حالیہ انٹرمیڈیٹ امتحانات میں طلبہ کے نمبرز توقعات سے کم دیے گئے۔

دوسری جانب بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے توڑ پھوڑ کرکے بورڈ املاک کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں