پشاور (پی این آئی) پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ووٹ بینک کہیں نہیں جا رہا، کارکنوں میں غصہ اس لیے تھا کہ وہ سمجھے دیگر رہنماؤں نے جلسہ ملتوی کیا۔۔۔۔
ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی حکمت عملی ہوتی ہے کہ ورکرز کو چارج رکھیں، ورکرز کو چارج رکھنا پی ٹی آئی کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔۔۔۔ شوکت یوسفزئی مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو عہدہ دے کر ٹاسک دیا گیا ہے جس پر وہ کام کر رہے ہیں، ایسے وقت جب بانی قید میں اور تحریک بھی چلانی ہے، وہ ٹھیک کام کر رہے ہیں۔۔۔۔۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مراد سعید کے بارے میں علم نہیں، روپوش لیڈروں کے سامنے آنے کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں