میرے ایم این اے اپوزیشن میں بیٹھ سکتے ہیں لیکن۔۔۔۔ پرویز خٹک کا نیا انکشاف

دیر بالا(آئی این پی)پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مجھے تو پتہ ہی نہیں لیول پلیئنگ فیلڈ کیا ہوتی ہے،انہوں نے دیر بالا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پارٹی سے اتحاد کریں گے جو اپنی بہتر پالیسی بتائے گی،پرویز خٹک نے کہا کہ اگر کسی پارٹی کے پاس ترقی کا جواب نہ ملا تو اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے،انہوں نے کہا کہ میرے ایم این اے اپوزیشن میں بیٹھ سکتے ہیں لیکن مجرموں کے ساتھ نہیں،ان کا کہنا تھا کہ جتنی پارٹیاں ہیں انہیں ایک دوسرے پر تنقید کی ضرورت نہیں، الیکشن میں پتہ چل جائے گا کہ کون بڑا بہادر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں