تہرے کے قتل کے 2 مجرموں کو پھانسی اور ایک کو عمر قید کی سزا

چارسدہ (آئی این پی )چارسدہ کی مقامی عدالت نے تہرے کے قتل کے 2 مجرموں کو پھانسی اور ایک کو عمر قید کی سزا سنا دی۔دو سال قبل چارسدہ کے جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے میں باپ بیٹوں کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے مجرموں کو ایڈیشنل سیشن چارسدہ کے جج عبدالحسن مہمند نے سزا سنا دی۔

عدالت نے تہرے قتل میں ملوث 2 بھائیوں کو پھانسی اور ایک کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔تینوں مجرم آفس میں بھائی ہے، مجرموں نے بدلہ لینے کے لیے مخالفین کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا۔

close