پشاور سے کراچی عوام ایکسپریس بحال کرنے کا فیصلہ، پشاور کینٹ سے صبح کتنے بجے روانہ ہو گی؟

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان ریلویز نے پشاور سے کراچی عوام ایکسپریس بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان ریلویز کے مطابق عوام ایکسپریس 20 دسمبر کو کراچی کیلئے پشاور کینٹ سے صبح سوا 8 بجے روانہ ہوگی۔ترجمان نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام ریزرویشن آفس اور آن لائن ایپ سے بکنگ کراسکتے ہیں۔ترجمان ریلویز کا مزید کہنا ہے کہ گذشتہ سال سیلاب کے باعث عوام ایکسپریس کو معطل کردیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close