مطلوب 128 دہشت گردوں کے سر کی قیمت مقرر کر دی گئی، فہرست جاری

پشاور (پی این آئی) محکمہ انسداد دہشت گردی خیبر پختونخوا نے مطلوب دہشتگردوں کی تیسری فہرست جاری کر دی ہے ۔۔۔ اس حوالے سے سی ٹی ڈی کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے کے ساتھ منسلک کی گئی فہرست میں 128 دہشتگردوں کے نام اور تصاویر شامل ہیں ۔۔۔۔ ان دہشتگردوں کا تعلق بنوں، لکی مروت، مردان اور دیگر اضلاع سے ہے جن کے سروں کی قیمت 3 لاکھ روپے سے 70 لاکھ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔۔۔۔

فہرست کے مطابق دہشتگردوں کے سروں کی مقرر کی گئی مجموعی قیمت 10 کروڑ روپے سے زیادہ ہے، سب سے زیادہ سر کی قیمت دہشتگرد ظاہر قادر کی 70 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ دہشتگرد حبیب الحق کے سر کی قیمت 60 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close