خیبر پختونخوا حکومت کا پشاور بی آر ٹی کیلیے ایک ارب دینے سے انکار

پشاور(آئی این پی)نگراں خیبر پختونخوا حکومت نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی)کے لییایک ارب روپے دینے سے انکار کردیا،محکمہ ٹرانسپورٹ نے بی آر ٹی کے لیے محکمہ خزانہ سے ایک ارب روپے مانگے تھے،

نگراں صوبائی وزیر خزانہ احمد رسول بنگش نے کہا کہ صوبہ مالی مشکلات کا شکار ہے بی آر ٹی کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ کو فنڈز نہیں دے سکتے،محکمہ خزانہ نے سال 23-2022میں بی آر ٹی کیلیے 66کروڑ 24لاکھ روپے جاری کیے تھے، جو استعمال نہ ہونے کی وجہ سے لیپس ہو گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close