محکمہ ایکسائز نے 180 کلو گرام چرس برآمد لی، ملزم فرار ہونے میں کامیاب

پشاور(آئی این پی )محکمہ ایکسائز کی کاروائی 180 کلو گرام چرس برآمدلی جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تفصیلات کے مطابق عاکف نواز خان ایس ایچ او تھانہ ایکسائز مردان ریجن نے خفیہ اطلاع پر موٹروے مردان کے قریب کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے موٹر کار سے 180000 گرام (180 کلو گرام) چرس برآمدکرلی جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ ایکسائز کی ٹیمیں ملزم کو پکڑنے کے لئے چھاپے مار رہی ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

اسی طرح دوسری کاروائی ایکسائز انٹیلجنس بیورو EIB-1 نے پشاور میںخفیہ اطلاع پر پشاور موٹر وے ایچ گول چوک بطرف اسلام آباد پر کاروائی کے دوران 36 کلوگرام چرس برآمدکرلی جبکہ ملزم کو موقع پر گرفتار کرلیاا ہلکاروں کے مطابق گاڑی نمبری LZA 2826 میں منشیات پنجاب سمگل کی جارہی تھی،جس کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close