پی اے ایف بیس پشاور اور بڈھ بیر کیمپ کے قریبی علاقوں میں پابندیاں عائد

پشاور(آئی این پی)صوبائی حکومت کی جانب سے پی اے ایف بیس پشاور اور بڈھ بیر کیمپ سے متصل علاقوں میں پابندیاں عائد کر دی گئیں۔ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی، کواڈ کاپٹر اڑانے اور کبوتر بازی پر پابندی عائد کر دی، عام دکانوں، کبوتروں کی دکانوں یا اشتہارات میں ہائی بیم لیزر لائٹس پر بھی پابندی لگا دی گئی۔

سیکرٹری محکمہ داخلہ کے مطابق پابندی کا اطلاق 6 ماہ کے لئے ہو گا، پابندی کا اطلاق محفوظ ہوا بازی یقینی بنانے کے لئے کیا گیا۔محکمہ داخلہ کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، محکمہ داخلہ و قبائلی امور حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close