پیپلز پارٹی نے خیبرپختونخوا کے عہدیداروں کا اعلان کر دیا، کس کو کیا منصب ملا؟

پشاور(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی نے خیبرپختونخوا کیعہدیداروں کی تقرریوں کا اعلان کر دیا۔پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئرحسین بخاری نے عہدیداروں کی تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا، نوٹیفکیشن کے مطابق سرتاج خان، سلیم خان، طارق خٹک، افسرالملک پی پی پی خیبرپختونخوا کے لئے نائب صدور مقرر ہو گئے۔

گوہرانقلابی کو ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات، ضیا اللہ آفریدی کو صوبائی سیکرٹری خزانہ مقرر کر دیا گیا، فرزندعلی وزیر صوبائی کوآرڈی نیشن، سجاد شیرازی ڈپٹی کوآرڈی نیشن سیکرٹری ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close