پشاور(آئی این پی)ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں زمین کے تنازعے پر جاری فائرنگ سے مزید 2افراد جاں بحق اور 13زخمی ہوگئے۔ چار روز سے جاری مسلح تصادم میں اب تک 9افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 51زخمی ہوچکے ہیں،پولیس کے مطابق ضلع کرم کے مختلف علاقوں خار کلئی، بالش خیل، پیواڑ، تری مینگل اور بوشہرہ ڈنڈر میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
چار روز قبل پارا چنار کے نواحی علاقے بوشہرہ ڈنڈر میں فریقین کے درمیان زمین کے تنازعے پر فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا تھا، اس دوران پیواڑ اور بالش خیل میں راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او)کا کہنا ہے کہ علاقے میں مکمل فائر بندی اور قیام امن کے لیے فورسز کے تعاون اور قبائلی عمائدین کے ساتھ مل کر کوششیں جاری ہیں۔وفاقی وزیر ساجد طوری بھی قبائل کے درمیان فائر بندی کے لیے پہنچ گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں