گھیراؤ جلاؤ اور توڑ پھوڑ، ریڈیو پاکستان سے آلات چوری کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا

پشاور( آئی این پی )پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ 9مئی کے پرتشدد احتجاجی مظاہرے میں ملوث اور ریڈیو پاکستان سے آلات چوری کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔

جمعہ کو پشاور پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 9مئی کے پرتشدد احتجاجی مظاہرے میں ملوث اور ریڈیو پاکستان سے آلات چوری کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے ، ملزم سے مائیکرو فون کیبل، قدیمی ٹیپ رکارڈر،3 مائیکس اوردیگرسامان برآمد کیے گئے ہیں ، پولیس کے مطابق چارسدہ سے گرفتار ملزم تھانہ شرقی پولیس کو مطلوب تھا جبکہ گرفتارملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close