مظفر آباد، قواعد کے تحت صرف سرکاری گاڑیوں کو ہی گرین نمبر پلیٹس جاری کی جائیں، آزاد کشمیر بورڈ آف ریونیو کی ان لینڈ ریو ینیو کی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران کو ہدایت

مظفرآباد(پی آئی ڈی) آزادجموں وکشمیر سینٹرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین و سیکرٹری ان لینڈ ریونیو نے محکمہ ان لینڈ ریو ینیو کے تمام ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران کو ہدایت کی ہے قواعد کے تحت صرف سرکاری گاڑیوں کو ہی گرین نمبر پلیٹس جاری کی جائیں۔ خودمختار نیم خودمختار ادارے اور کارپوریشنز گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں  پر(آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر)کے الفاظ استعمال نہ کیا جائے۔

آزادجموں  وکشمیر وہیکلز رولز1977کے تحت خودمختار ونیم خود مختار اداروں اور کارپوریشنز کی گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں گہرے سبز رنگ جو نیم دائرے کی شکل میں درج ہوں، یا نمبر پلیٹیں چاکلیٹ رنگ کی ہوں گی جن پر صرف ادارے یا تنظیم کا نام لکھا ہوا ہو گا۔آزادجموں وکشمیر موٹر وہیکلز آرڈیننس 1971،انکم ٹیکس آرڈیننس 2001اور اے جے کے ایجوکیشن سیس ایکٹ 1975اور دیگر ٹیکس قوانین کے مطابق تمام خودمختار نیم خودمختار ادارے اور کارپوریشنزٹیکس دینے کے مجاز ہیں  ۔ جبکہ صرف حکومت کی گاڑیاں ٹیکس سے مثتثنی ہیں  ۔ چیئرمین سینٹرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے کمشنر ان لینڈ ریونیو نارتھ اور ساوتھ کو پندرہ روز کے اندر تعمیلی رپورٹ جمع کروانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔۔۔۔

close