مولانا فضل الرحمان کا پشاور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ

پشاور(آئی این پی)بدلتی سیاسی صورتحال کے پیش نظر جمعیت علما اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کر لیا۔مولانا فضل الرحمان(آج) جمعہ کو پشاور پہنچیں گے،

امیر جے یو آئی اتوار تک تین دن قیام کریں گے اور مرکزی مجلس شوری کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا، آئندہ انتخابات اور دیگر سیاسی و جماعتی امور پر بھی غور کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں