ژالہ باری اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، گندم اور دیگر کھڑی فصلوں کو شدید نقصان، درجنوں مویشی ہلاک

باجوڑ( آئی این پی )باجوڑ میں ژالہ باری اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ۔گندم اور دیگر کھڑی فصلوں،میوہ جات اور سبزیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ درجنوں مویشی ہلاک ہوگئے۔ کھڑی فصلیں اور باغات تباہ ہوگئے ۔70فیصد سے زائد علاقے میں فصلوں اور میوہ جات کو نقصان پہنچاہے۔درختوں کے نیچے پرندے مردہ پڑے ہیں۔ علاقہ کو آفت زدہ قرار دیا جائے۔

کسانوں کا مطالبہ ۔اتوار کے دن ضلع کے مختلف تحصیلوں ماموند،سب ڈویژن نواگئی ،تحصیل سلارزئی،تحصیل خار،تحصیل برنگ اورتحصیل اتمانخیل میں طوفانی بارشوں کیساتھ شدید ژالہ باری ہوئی ۔ جس کے نتیجے میں کھڑی فصلیں ،سبزیوں اور میوہ جات کے باغات تباہ ہوگئے ہیں۔باجوڑ کے علاقہ برترس شموزو خٹاکوٹ کے زمیندارجاوید نے میڈیا کو بتایا کہ ژالہ باری کیوجہ سے ہمارا تین کنال ا راضی پر قائم سبزی کے کھیت تباہ ہوگئے ہیں جس سے ہمیں لاکھوں روپے کا نقصان ہواہے ۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ علاقہ کو آفت زدہ قرار دیکر کسانوں کی مدد کی جائے ۔ نقصانات کے ازالے کیلئے شہریوں نے محکمہ پی ڈی ایم اے ، محکمہ زراعت ، ضلعی انتظامیہ ، اور دیگر ایمر جنسی ریلیف فراہم کرنے والے اداروں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ پورے ضلع میں زمینداروں کو ریلیف کی فراہمی کیلئے سروے شروع کریںتاکہ متاثرہ لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکیں ۔

close