پشاور(آئی این پی)پشاور کی غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی مسجد قاسم علی خان نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے 22 مارچ کو اجلاس بلالیا۔رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 22 مارچ کو پشاور میں ہوگا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے اور اوقاف ہال میں اجلاس میں رمضان کے چاند سے متعلق اعلان کیا جائے گا۔
دوسری جانب پشاور کی غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی نے رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مسجد قاسم علی خان میں اجلاس 22 مارچ کو طلب کرلیا ہے۔اجلاس کی صدرات مفتی شہاب الدین پوپلزئی کریں گے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں