الیکشن کمیشن اجلاس، پشاور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف اپیل کا فیصلہ کیوں نہ ہو سکا؟

اسلام آباد(آئی این پی) الیکشن کمیشن جمعرات کو بھی پی ٹی آئی کو انتخابی نشان بلے کی الاٹمنٹ سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ نہ کر سکا۔ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس بغیر کسی نتیجے پر پہنچے ختم ہوگیا، اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی جانب سے اپیل دائر کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ نہ کیا جا سکا۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم نے حکام کو تفصیلی بریفنگ دی، الیکشن کمیشن کے لا ونگ نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے سے متعلق قانونی نکات سے اجلاس کو آگاہ کیا جس پر شرکا نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ کو ہونے والے اجلاس میں ممبر پنجاب بابر بھروانہ ناسازی طبیعت کے سبب نہیں آ سکے تھے، گزشتہ روز بھی اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا تھا۔

close