خودکش دھماکے کے بمبار کی شناخت ہو گئی، نام، عمر، کہاں کا رہنے والا تھا؟

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد میں گزشتہ سال دسمبر میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بمبار کی شناخت ہوگئی۔پولیس ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور کی شناخت موقع سے ملنے والی موبائل سم سے ہوئی، جائے وقوعہ سے ملنے والی سم ملزم کے نام پر رجسٹرڈ تھی۔22 سالہ حملہ آور ثاقب الدین کرم ایجنسی کا رہائشی تھا۔ خودکش حملہ آور نے 22 دسمبر کو ضلع کرم سے صوابی کا سفرکیا، حملہ آور کوراولپنڈی کے ایک رہائشی شخص کیجانب سے مدد فراہم کی گئی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور10 سے12 کلوگرام باردو سے بھری جیکٹ پہنے ہوئے تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بتایا تھا کہ اسلام آباد میں ہونے والے خود کش حملے کے کیس میں چار سے پانچ ملزمان اور ان کے ہیلنڈرز کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بیان کے ملے میں استعمال ہونے والی ٹیکسی کا ڈرائیور بے گناہ تھا۔خیال رہے کہ 23 دسمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے خود کش حملے میں ایک پولیس اہلکار اور ٹیکسی ڈرائیور سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوئے تھے۔

close