پاکستان میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے، کون سے علاقے لرز اٹھے؟

کوئٹہ (پی این آئی) پاکستان کے کچھ علاقوں میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔۔۔۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار اور اس کے گردونوح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔۔۔۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خضدار اور گردونوح میں منگل کی رات 11 بجکر 7 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔۔۔۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2 اور گہرائی10 کلومیٹر زیر زمین تھی، جبکہ زلزلے کا مرکز خضدار سے 35 کلومیٹر شمال میں تھا۔۔۔۔ خضدار کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔۔۔۔

close