دھرنے کے شرکاء کی گرفتاری اور خواتین کی توہین، مولانا ہدایت الررحمان نے بطور احتجاج گرفتاری دیدی

گوادر ( آئی این پی ) سربراہ حق دو گوادر کو تحریک کے سربراہ و مئیر گوادر مولانا ہدایت الر رحمان نے دھرنے کے شرکا ء کو گرفتار کرنے اور خواتین کی توہین کرنے پر خود کو پسنی تھانے میں گرفتاری کے لیے پیش کر دیا ۔

بدھ کو سربراہ حق دو گوادر کو تحریک کے سربراہ و مئیر گوادر مولانا ہدایت کو رحمان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ حق دو بلوچستان کو تحریک کے سلسلے میں جاری دھرنے کے شرکا ء کو گرفتار کرنے اور خواتین کی بے عزتی کرنے پر میں کو بھی خود کو پسنی تھانے میں گرفتاری کے لیے پیش کر دیا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ ماہی گیروں کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھنے پر فش کمپنیوں نے سازش کے تحت اپنے ایک بیوپاری کے ذریعے مقامی ماہی گیروں کے خلاف رپورٹ درج کروائی گئی ۔ جس کے بعد انھیں مسلسل تنگ کیا جا رہا ہے جب کہ حق دو تحریک کے کارکنان ایسے ہتھکنڈوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close